مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کا ہے کہ پاکستانی حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکومت نے بڑی عید سے قبل پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔
معاون خصوصی شہبازشریف گل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ شہباز گل نے کہا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے سے زائد اضافے کی سفارش کی تھی لیکن وزیراعظم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے مطلوبہ اضافہ نہیں کیا اور اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی۔
آپ کا تبصرہ